کراچی (جیوڈیسک) آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی میںآ ج صبح شروع کیا جانیوالا آپریشن مکمل ہوگیا، سینٹرل جیل کے باہر ذرائع کو بریفنگ میں انہوں نے کہا معمول کے مطابق جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
سینٹرل جیل سرچ آپریشن میں 200 رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران 6 موبائل فون برآمد ہوئے، تاہم کمپیوٹر جیل سے کوئی کمپیوٹر برآمد ہونے کی بات درست نہیں۔ نصرت منگن نے کہا جیل کے اندر کسی سے کوئی تفتیش نہیں ہورہی۔