کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مالی سال تیرہ کے اختتام پر چھبیس کرنسیوں کے مقابلے میں کم ہوئی جبکہ سات کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی، ڈالر پانچ روپے گیارہ پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال تیرہ کے اختتام پر ڈالر ننانوے روپے چھیاسٹھ پیسے پر پہنچ گیا۔یورو کی قدر گیارہ روپے اٹھارہ پیسے، برطانوی پانڈ چار روپے چوالیس پیسے، کینیڈین ڈالر میں 2 روپے چھیاسی پیسے اضافہ ہوا۔روپے کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں اٹھارہ پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں چار روپے چھ پیسے بڑھ گئی۔