کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی دوسری سرجری بھی مکمل ہو گئی۔ جسٹس مقبول باقر کو سرجری کے بعد نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردی کے حملے میں ان کے سر ،چہرے اور پاں پر زخم آئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ ڈاکٹروں نے جسٹس مقبول باقر کے اہل خانہ کے سوا دیگر ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔