کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلشن معمار کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ گلشن معمار کی مرکزی شاہراہ پر راہگیر نے مشکوک پیکٹ کی اطلاع پولیس دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک پیکٹ کو کھولا تو سے ڈیڑھ کلو وزنی بم برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے ساتھ موبائل فون اور آئی ای ڈی منسلک تھی۔ بم دیسی ساختہ تھا اور اگر بم پھٹتا تو سو گز کے دائرے میں تباہی پھیلتی۔