اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت خزانہ نے آئی پی پیز کو تین سو بائیس ارب روپے جاری کر دیئے جس کے بعد ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان بتایا کہ آئی پی پیز کو گردشی قرضے کی مد میں اب تک تین سو بائیس ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ یہ رقم پانچ سو تین ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گردشی قرضے کی رقم جاری کرنے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی۔ ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کو گردشی قرضے کی ادائیگی کے بعد رمضان المبارک سے قبل سسٹم میں سترہ سو میگا واٹ تک اضافی بجلی آنے کا امکان ہے