کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ کہتے ہے کہ بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی خطرات وقت کے بڑے چیلنجز ہیں۔ پاک بحریہ وطن کی حفاظت کے عزم کو کبھی کمزور نہیں پڑنے دے گی۔
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں کی ننانوے ویں کمیشننگ پریڈ ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی بحری صلاحیتیوں پر نظر رکھنا ہو گی۔
پاک بحریہ کو اپنی سمندری حدود میں بحری قذاقی، دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور عالمی سطح پر سمندروں میں قیام امن کیلئے ہر وقت تیار اور چوکس رہنا ہو گا۔ کمیشننگ پریڈ میں اٹھاسی مڈشپ مین اور تینتیس شارٹ سروس کمیشن کے افسروں نے کمیشن حاصل کیا جن میں دس خواتین اور سولہ دوست ممالک کے افسر بھی شامل ہیں۔