ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے کمیٹی قائم

Dr. Aafia Siddiqui

Dr. Aafia Siddiqui

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے کمیٹی کے قیام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئندہ ہفتے تک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی ہے جوڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی سے متعلق اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی۔

وزیرداخلہ نے لاپتہ افراد کے لیے اگلے ہفتے تک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو لاپتہ افراد کی شفاف فہرست کی تیاری کے لیے سیکورٹی اداروں اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مشاورت کرے گی۔ وزیرداخلہ نے رحم کی درخواستوں پر کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔