صدر نے مالی سال 14-2013 کے بجٹ کی منظوری دیدی

President

President

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد صدر زرداری نے مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فنانس بل دو ہزار تیرہ کی منظوری دے دی ہے۔

صدر زرداری کے دستخط کے بعد فنانس بل دو ہزار تیرہ قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ فنانس بل یکم جولائی سے نافذالعمل ہو گا۔ قومی اسمبلی نے ستائیس جون دو ہزار تیرہ کو فنانس بل کی منظوری دی تھی۔