لندن (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ نے ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پارٹی سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیں۔
مران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں اور شہید شوہر کا واسطہ دیتی ہیں کہ الطاف حسین اپنا فیصلہ واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ان کے قائد ہیں اور رہیں اور الطاف حسین کے اس فیصلے سے انہیں دلی دکھ پہنچا ہے۔