مادھوری کا فلم ڈیرھ عشقیہ میں غیر اخلاقی ڈائیلاگ ادا کرنے سے انکار

Madhori

Madhori

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے آنے والی فلم “ڈیرھ عشقیہ”میں غیر اخلاقی ڈائیلاگ ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بھارتی زرائع کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے فلم “عشقیہ” کے سیکوئل “ڈیرھ عشقیہ” کے ایک منظر کی فلم بندی کے دوران ہدایت کار ابھیشک چوبے سے کہا کہ ان کے کردار سے ایسے الفاظ نکال دیے جائیں جو اخلاق سے گرے ہوئے ہیں۔

ان کے انکار کے بعد ابھیشک نے مادھوری کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے کردار میں تبدیلی کر دی اور اسکرپٹ سے گالی اور اخلاق سے گرے ڈائیلاگ نکال دیئے۔ فلم “ڈیرھ عشقیہ”میں مادھوری کے ساتھ ارشد وارثی اور نصیرالدین شاہ نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔