تلہ گنگ میں نکا سی کا نظا م در بر ہم ہو نے کی وجہ سے گٹروں کا گندے پانی بارش کے دنوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ،شہری شدید مشکلات کا شکار

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر )تلہ گنگ میں نکاسی کا نظام در برہم ہونے کی وجہ سے گٹروں کا گندے پانی بارش کے دنوں میں لوگوں کے گھروں میں داخل ،شہری شدید مشکلات کا شکار اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اولمبی تان کر سو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ پرانا لاری اڈاہ ،جھاٹلہ محلہ ،عید گا ہ محلہ اور گلی سیٹھاں والی میں گٹروں اور نالیوں کاگندہ پانی مناسب نکاسی نہ ہونے سے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جبکہ پانی کے کھڑے رہنے سے تلہ گنگ میں لوگ متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ شیخ ریاض ،ساجد ،مجتبی احمد ،رمضان ،جمال ،فاروق ،شہزاد ،حافظ سلمان ،شاہ نواز و دیگر نے روزنامہ نئی بات کو بتایا کہ تلہ گنگ شہر میں سیوریج کے لیے نالے بنا ئے گئے تھے لیکن ان

نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ نالے گندگی سے بھرے پڑے ہیں ۔ٹی ایم اے کو بار بار اگاہ کیا ہے کہ ان کی صفائی کی جائے ۔نالوں کی بند ے ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور پانی کی وجہ سے الیکٹرانکس ،الیکٹر انک اور دیگر اشا ء جل جا تی ہیں اس صو رت میں لو گو ں کو یہ پا نی لا کھو ں کا ٹیکہ لگا جا تا ہیں ۔اہلیا ن تلہ گنگ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او چکو ال سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ میں نکا سی کا نظام کو درست کیا جائے تا کہ ہم لوگوں لاکھوں کے نقصان سے بچ سکیں ۔