بیجنگچین (جیوڈیسک) بیجنگچین کے صوبے جیانگ زی میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے منزل تک پہنچایا گیا۔ جیانگ زی میں ہونے والی بارشیں اتنی زور دار تھیں کہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرین اور بس سروس بھی روک دی گئی جس کی وجہ سے کئی مسافر اسٹیشنز پر ہی پھنس گئے۔ امدادی ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے انہیں منزل تک پہنچایا۔