سیہون شریف (جیوڈیسک) لعل شہباز قلندر کے سات سو اکسٹھویں عرس کے تقریبات کا آج آخری روز ہے۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ بھی شرکت کریں گے۔ لعل شہباز قلندر کے عرس کے آخری روز ادبی کانفرنس کی آخری نشست ہو گی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ادیبوں میں شہباز ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
عرس میں تیسرے روز بھی زرعی نمائش جاری ہے۔ جبکہ ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔ عرس میں ملک بھر سے آئے زائرین نے مزار پر پھول چڑھائے۔ کسی نے فاتحہ خوانی کی تو کسی نے دھمال ڈالا۔ عرس کے اختتام پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔