سندھ اسمبلی: چھ کھرب سترہ ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لئے چھ کھرب سترہ ارب روپے کیبجٹ کی منظوری دیدی۔ سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور ہوا۔ وزیراعلی قائم علی شاہ نے جائیداد پر ٹیکس اور انفراسٹکچر سیس میں پانچ فیصد اضافے کا بل پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔ نئے ٹیکسز کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ یعنی پراپرٹی ٹیکس کی شرح پچیس فیصد ہوگئی ہے۔

بجٹ میں کموڈٹی بروکرز، میرج ہالز، ،انٹرنیٹ اور براڈبینڈ سروسز سمیت کئی سروسز پر ٹیکس کی منظوری دے دی گئی۔ بیوٹی پارلرز، جیم، فٹنس اور سلیمنگ سینٹرز پر دس فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اپوزیشن نے سندھ بجٹ میں عائد کیے گئے پراپرٹی ٹیکس سمیت تمام ٹیکسز کی مخالفت کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا۔