لاہور: دوسو سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے

Lahore

Lahore

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 174ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے بعد دو سو سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن سے واپس بھارت روانہ ہو گے۔ متروکہ وقف املاک کے نمائندوں نے سکھ مہمانوں کو پر تکلف ناشتہ کرانے کے بعد واہگہ ریلوے اسٹیشن سے الوداع کیا۔

اپنے دس روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری پاکستان ریلویز کی خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب اور حسن ابدال بھی گئے۔ سکھ یاتری پاکستانی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات پر شکرگزارتھے۔