پاکستان ویمنز ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے پریکٹس میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ لوگبورو میں کھیلے جانے والے میچ انگلینڈ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو چوہتر رنزبنائے۔ فرین ولسن پچپن رنزبنا کر نمایاں رہیں۔ سعدیہ یوسف نے چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف سینتالیسویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نین عابدی نے پینسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ نسمہ مہاروف نے تیس رنز بنائے۔