آئی سی سی :2015 سے2030 تک کے تمام ایونٹس کا فیصلہ کرلیا

ICC

ICC

انٹرنشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں دو ہزار پندرہ سے دوہزار تیئس تک کے تمام ایونٹس کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان کی دوہزار سولہ کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کومیزبانی کے فرائض دے دئیے گئے۔

لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں دوہزار پندرہ سے دوہزار تیئس میں ہونے والیآئی سی سی کے ایونٹس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس دورانیے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اٹھارہ ٹورنامنٹ منعقد کروائے گی۔

اجلاس میں آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپیئن شپ کروانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ دوہزار سترہ میں ہونے والی پہلی چیمپیئن شپ کی میزبانی انگلینڈ کو سونپ دی گئی ہے۔ جس میں ٹیسٹ کی ٹاپ چار ٹیمیں شرکت کرے گی۔ آٹھ سال کے جاری شیڈول میں پاکستان کو کسی ایونٹ کی میزبانی نہیں دی گئی۔

پاکستان نے دو ہزار سولہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کی خواہش ظاہرکی تھی۔ جیسے آئی سی سی نے سیکورٹی خدشات کے باعث مسترد کرتے ہوئے بھارت کو میزبانی دے دی ہے۔ اجلاس میں سب سے زیادہ کرم نوازی بھارت پر کی گئی۔۔ جیسے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ،ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور دوہزار تئیس میں ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی بھی دے دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ہر ملک کو چار سال میں کم سے کم سولہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ دوہزار چودہ میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لئے بنگلہ دیش کو مزید وقت دے دیا گیا ہے۔