ماضی کی اداکارہ نیلو آج سال گرہ منارہی ہیں

Neelu

Neelu

لاہور(جیوڈیسک) ماضی کی اداکارہ نیلو آج سال گرہ منارہی ہیں، 12 سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیلو نے کئی یادگار فلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا آئے موسم رنگیلے سہانیان کی پہچان بن گیا۔

سرگودہا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی۔نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نیشہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔

شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر اسٹار شان ان کا صاحبزادہ ہے۔