مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کے قتل کردیا

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد کئی کشمیری رہنماوں کو گرفتاراور گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے رات گئے ایک نوجوان عرفان احمد گنائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

لوگوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے ایک اور نوجوان ارشاد احمد ڈار جاں بحق ہوگیا۔ نوجوانوں کے قتل پر علاقے میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔

بھارتی حکام نے نوجوانوں کی تدفین میں جانے والے کشمیری رہنما یاسین ملک اور انجینئر عبدالرشید کو گرفتار جبکہ شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ سینئر رہنما سید علی گیلانی پہلے ہی نظر بند ہیں۔ کشمیری قیادت نے کل وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔