اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ اس دوران کہاں کہاں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اگلے دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، وسطی، بالائی پنجاب، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، بالائی اور زیریں خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میانوالی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو سب سے زیادہ گرمی تربت اور دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔