نصیر آباد : سڑک پر سوئے مزدوروں پر فائرنگ ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Balochistan

Balochistan

نصیرآباد (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دہشت گردی کی ایک اندوہناک واردات ہوئی۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 مزدوروں کو قتل اور 4 کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ خان کوٹ میں مزدور سڑک کنارے سوئے ہوئے تھے، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدو ران دنوں مگسی شاہ اور عمرانی شاہ لنک روڈ پر کام کر رہے تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال ڈیرا مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔