سندھ میں گرمی کم ہو گئی، پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش

Sindh - Punjob

Sindh – Punjob

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملک میں کہیں مون سون بارشیں ہیں تو کہیں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ آج بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ تاہم خیبر پختون خوا میں بادلوں نے محض اپنی جھلک دکھانے پر اکتفا کیا۔ سندھ میں گرمی نسبتا کم ہوگئی ہے لیکن بلوچستان کے موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ پنجاب کے علاقوں مظفرگڑھ، ملتان، شور کوٹ، وہاڑی، چیچہ وطنی اور ڈیرہ غازی خان میں کہی ہلکی اور کہیں تیز ارش ہوئی۔

یرہ غازی خان میں قبائلی علاقوں کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ سندھ کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی ہے اور موسم خوش گوار ہے۔ دادو میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ سیہون میں گرد و غبار کا طوفان آیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں گرمی کی شدت میں کوئی خاص کمی تو نہیں آئی، مگر بیلہ میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

خیبر پختون خوا کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خوش گوار ہے۔ تاہم کہیں بارش کی اطلاع نہیں ملی۔گلگت اور مضافاتی علاقوں میں ہلکی جبکہ خیبر ایجنسی میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔