پہلا میچ ساحل محمڈن کلب اور الجمہوریہ فٹ بال کلب جبکہ دوسرا میچ ینگ اتحاد کورنگی اور موسیٰ الیون کے مابین ہوگا
Posted on July 1, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے عظیم شخصیت سنیٹر محسن صدیقی شہید امن نمائشی فٹ بال فیسٹیول میچ 5 جولائی 2013 ء بروز جمعہ الجمہوریہ فٹ بال گرائونڈ لانڈھی پر کھیلے جائیں گے جس میں دو نمائشی میچ ہونگے پہلا میچ ساحل محمڈن فٹ بال کلب کورنگی اور الجمہوریہ فٹ بال کلب کے مابین جبکہ دوسرا میچ کراچی کی معروف فٹ بال کلب ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی اور موسیٰ الیون فٹ بال کلب کریم آباد کے مابین کھیلے جائیں گے۔
نمائشی میچ کے آراگنائزر بابو فیروز کے مطابق نمائشی میچ فیسٹیول کے مہمان خصوصی شہر کی معروف سماجی شخصیت عبدالعزیز خان ہونگے اس موقع پر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی شرکت کرینگے۔