کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک جبکہ خاتون سمیت 9 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاون میں فائرنگ کر کے مذہبی جماعت کے کارکن عاطف کو قتل کردیا گیا۔ نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ کر کے ایک شخص آصف کو ہلاک کردیا گیا۔
محمود آباد اعظم بستی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ دوکو زخمی کردیا گیانیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب فائرنگ کر کے عبدالستار نامی شخص کو قتل کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ نمبر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ گارڈن اور گھاس منڈی میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔