تلہ گنگ کی خبریں 30.06.2013

چکوال نے تلہ گنگ کی عوام کے مسا ئل سننے کے لیے ایک دفعہ بھی کھلی کچہر ی نہیں لگا ئی

تلہ گنگ ( ملک ارشد کو ٹگلہ سے) ڈی سی او چکوال نے تلہ گنگ کی عوام کے مسائل سننے کے لیے ایک دفعہ بھی کھلی کچہر ی نہیں لگا ئی، اہلیان تلہ گنگ کا شدید احتجاج،ڈی سی او چکوال اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اپنے دفاتر سے باہر نہیں نکلتے انہیں عوامی مسائل کے ساتھ کوئی سروکار نہیں تلہ گنگ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، غیر قانونی اڈوں کی بھرمار، جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ، بے ہنگم ہیوی ٹریفک، مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر متعدد بار آواز بلند کرنے کے باوجود افسران کی بے حسی، وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور سے نکلیں اور باقی اضلاع کے افسران کی کارکردگی بھی دیکھیں، ایئر کنڈیشنڈ دفاتر میں بیٹھنے والے افسران سے جان چھڑائی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو لا ہو ر آفس سے باہر نکل کے دیگر اضلاع کے دورے بھی کرنے چاہیں تا کہ انہیں پتہ چلے کہ باقی اضلاع میں افسران عوام کے درد سر بنے ہوئے ہیں ایئر کنڈیشنڈ دفاتر میں بیٹھنے والے افسران کو عوامی مسائل کے ساتھ کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے تلہ گنگ کے شہری ملک اقبال نے نئی بات سے گفتگو میں کہا کہ تلہ گنگ اس وقت تجاوزات کی زد میں ہے اسسٹنٹ کمشنر اپنے دفتر سے نکلنے کی زحمت نہیں کرتے انہوں نے کبھی بھی اپنے دفتر سے نکل کر عوام مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی تلہ گنگ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی اڈے بن چکے ہیں تحصیل تلہ گنگ کے دیہاتوں سے آنے والی روزانہ کی ٹریفک نے شہر کے مختلف حصوں میں اڈے بنا رکھے ہیں کئی گاڑیاں نئے لاری اڈہ میں نہیں جاتیں اور اڈے سے باہر ہی سواریاں اتار دیتی ہیں رکشہ ڈرائیوروں نے بھی تلہ گنگ میں اودھم مچا رکھی ہے ریڑھی بان بھی سڑک پر قبضہ کر لیتے ہیں ٹریفک پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب تلہ گنگ بے پناہ مسائل کا شکار ہے ڈی سی او چکوال نے تلہ گنگ میںعوام کی تکا لیف سننے کے لیے ایک دفعہ بھی کھلی کچہری کا انعقا د نہیں کیا کیونکہ تلہ گنگ کے شہری اسسٹنٹ کمشنر کو متعدد بار مسائل کے حوالہ سے آگاہ کر چکے ہیں مگر شاید وہ عوامی نمائندہ نہیں انہیں صرف تنخواہ اور اپنے جیب گرم کر نے سے سروکار ہے۔ ٹی ایم اے میں ٹائوٹ مافیا راج کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کی عوام پر اب ترس کھا کر تلہ گنگ میں بے ہنگم ہیوی ٹر یفک، غیر قانونی اڈاوں کی بھر مار، جگہ جگہ ٹیکسی سٹیڈ، رکشہ سٹیڈاور ریڑھی بانوں سے نجات دلالی جائے۔ وزیر اعلی پنچاب تحصیل تلہ گنگ کی طرف بھی توجہ دیں اگر خادم اعلی نے تلہ گنگ کی عوام کے مسائل حل کریں، انہوں نے دفاتر میں بیٹھنے اور عوامی مسائل میں دلچسپی نہ رکھنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفاہمتی پالیسی کو جاری نہ رکھا گیاتو ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہو جائے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ ضلع چکوال پیپلز پا ر ٹی کے سنیئر ضلعی نا ئب صد ر ڈاکٹر علی حسنین نقو ی نے ایک میں بیان میں کہا ہے کہ اگر مفاہمتی پالیسی کو جاری نہ رکھا گیاتو ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہو جائے گا اس لیے مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھنا ناگزیر ہے ملک کو بڑے چیلنجز در پیش ہیں اگر موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مخلص ہے تو انہیں مفاہمتی پالیسی پر عمل کرے، انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو لکھے گئے دوسرے خط کے بارے میں جو ہنگامہ برپا کیا جا رہا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیسز میرٹ کے مطابق بند ہوئے اور اب دوبارہ شروع نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹر علی حسنین نقو ی کا مز ید کہنا تھا کہ سوئس حکومت نے فروری میں کہا تھا کہ سوئس کیسز میں 2008 کے بعد کوئی نئی شہادت نہیں آئی اس لئے یہ کیس دوبارہ نہیں کھل سکتا جس کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مذکورہ کیسز میرٹ کے مطابق بند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، مسلم لیگ (ن) سیف الرحمن کا دور
دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے پیپلز پارٹی کسی بھی صورت خوفزدہ نہیں ہو گی اور ہم نے پہلے بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت الحاج قاضی نور احمد چشتی میروی کا 20 واں سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) کوٹ شمس (ڈھبہ شریف) میں حضرت الحاج قاضی نور احمد چشتی میروی کا 20 واں سالانہ عرس مبارک کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر عظیم الشان محفل دستار فضیلت بھی سجائی گئی جس میں جید علماء جماعت اہلسنت سمیت دورونزدیک سے کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔ جامع مسجد نور الاسلام جماعت اہلسنت کوٹشمس میں14.15 شعبان میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل دستار فضلیت میں تلاوت و نعت قاری محمد شہزاد کیو ٹی وی اسلام آباد نے فرمائی۔ پیر الحاج محمد عبدالمالک آستانہ عالیہ اکبریہ میانوالی کے زیر صدارت محفل میں عظیم مذہبی سکالر علامہ سید شمس الرحمٰن مشہدی خطیب اعظم سیال شریف، علامہ محمد انور قریشی پنڈدانخان، مفتی غلام رسول قاسمی سرگودھا، علامہ گل محمد سیالوی تلہ گنگ سمیت دیگر علماء کرام نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں استاذ الحفاظ مولانا نور خان، علامہ مفتی محمد اصغر سیالوی جہلم، مفتی محمد فاروق بندیالوی سرائے عالمگیر، پیر سید عبدالرزاق شاہ کوٹگلہ شریف،پیر حیدر شاہ ہمدانی سگھر شریف،مفتی محمد طیب ارشد کلور کوٹ، فخر اہلسنت استاذ الحفاظ الحاج حافظ صابر ایوب نقشبندی تلہ گنگ، علامہ غلام شبیر فاروقی، قاری فتح خان، علامہ مدثر شاہ، علامہ غلام شبیر عثمانی، استاذ الحفاظ حافظ تاج رسول، علامہ محمد حبیب سیالوی پچنند سمیت دیگر جماعت اہلسنت کی اہم شخصیات مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کوٹشمس، پچنند شاخ کے حفاظ کرام کی دستار بندی کئی گئی اور ساتھ ہی صاحبزادہ حبیب الرحمٰن کو درس نظامی جامعہ نظامیہ لاہور سے مکمل کرنے پر مشائخ و
علماء نے دستار بندی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طوفانی بارش سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) گزشتہ شب پچنند اور اس کے گردونواح میں شدید طوفانی بارش سے متعدد گھروں کی دیواریں گر گئیں جبکہ طوفانی ہوا کی شدت اس قدر شدید تھی کہ بجلی کے کھمبے زمین سے اکھڑ گئے۔ پچنند بائی پاس روڈ پر بجلی کے کھمبے گرنے سے کئی گھنٹے ضلع چکوال سے ضلع اٹک کو ملانے والی شاہراہ بند ہوگئی اور بجلی کی تاریں روڈ پر بکھر گئیں۔ واپڈا حکام کو اطلاع ملتے ہی فوراََ پچنند شہر کی بجلی کو بحال کرنے کے اقدامات کیئے گئے اور رات کو بجلی بحال کردی گئی۔ شدید طوفانی بارشوں سے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ گھروں کے میٹر تک گر گئے اور قد آور درخت بھی زمین بوس ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم او سید امیر شا ہ ہمد انی کو تعر یفی سر ٹیفکیٹ اور ایو ارڈ سے نواز ا گیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) کمشنر گو جر انو الہ ڈویژن شفقت محمود نجمی نے الیکشن 2013 میں شا ند ار کا رکر دگی پر نگر ان وزیر اعلی نجم سیٹھی کی طر ف سے ڈی سی او ا فس سیا لکو ٹ میں منعقدہ تقریب میں ٹی ایم او سید امیر شاہ ہمدانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور ایو ارڈ سے نواز ا گیا۔ سید امیر شاہ ہمدانی نے الیکشن ڈیوٹی میں شاندار کار کر دگی دکھا کر تحصیل تلہ گنگ کا نام روشن کیا اور ٹی ایم او سید امیر شاہ ہمدانی کا ایوارڈ حاصل کر ناتلہ گنگ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے پر ان کو ڈاکٹر نثار احمد ملک ایم ڈی الممتاز ہسپتال، ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ملک ارشد کو ٹگلہ اور دیگر معزز علاقہ نے ان کو مبارک باد دی۔