پاکستان (جیوڈیسک) پنجا ب حکومت کی جانب سے بھجوایا گیا پاکستانی طلبہ کا 40 رکنی وفد لندن پہنچ گیا۔ ائیر پورٹ پر وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ لندن پاکستان کے تعلیمی بورڈز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے 40 طلبہ یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں لندن پہنچے تو ہیتھرو ائیرپورٹ پر وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
طلبہ کا یہ وفد وزیراعلی پنجاب کے خصوصی تعلیمی پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کے خرچے پر یورپ کے دورے پر بھجوایا گیا ہے۔ وفد برطانیہ کی مختلف تعلیمی درسگاہوں کا دورہ کرے گا۔ طلبہ کا یہ وفد برطانیہ کے بعد جرمنی اور سویڈن بھی جائے گا۔