ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس

Squash Championships

Squash Championships

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشین جونیئراسکواش چیمپین شپ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ایشین جونیئراسکواش چیمپیئن شپ میں سید علی شاہ بخاری نے طلائی تمغا حاصل کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے لیے تیاری کررہے ہیں اور عالمی چیمپیئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کوچ جمشید گل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواش ٹیم ورلڈ جونیئر چیمپین شپ کے لیے تیار ہے۔ ایشین چیمپین شپ میں کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اور بھرپور مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔