لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بیٹنگ میں ناکامی شکست کی وجہ بنی۔ ایک ایونٹ میں ناکامی کایہ مطلب نہیں کہ کامیابی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پلاننگ کرنی ہوگی۔
تاکہ خامیوں پر قابو پایا جاسکے۔ جن شعبوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے وہاں ضرور تبدیلی کریں گے اور ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہوم گراو نڈ پر نہ کھیلنے سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں اگلے 10 سال تک کرکٹ نہ ہونے کی خبرسے مایوسی ہوئی۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ شکست کی وجہ بیٹنگ کی ناکامی تھی۔