لاہور : قاتل پتنگ ڈور پھر نے سے نوجوان شدید زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے آزادی چوک میں نوجوان گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس حدود کے تعین میں الجھی رہی۔

فیروز والا کا رہائشی حسن موٹر سائیکل پر گوالمنڈی آرہا تھا کہ آزادی چوک کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں ڈاکٹرز نے اس کی گردن پر چھ ٹانکے لگائے۔ حادثہ کے بعد تھانہ شفیق آباد اور راوی روڈ کی پولیس حدود کے تعین میں الجھی رہی۔ زخمی ہونے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی ہو رہی ہے۔ حکومت اسے مکمل طور پر بند کرائے۔