کراچی جیوڈیسک) کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں دو افراد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹان کے علاقے قصبہ کالونی میں پہاڑی سے ایک شخص کی تشدد لاش ملی جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔
بلدیہ ٹان نمبر 2 میں آج صبح نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فاروق نامی شخص جاں بحق ہوا جو ایک مذہبی جماعت کا کارکن بتایا گیا ہے۔ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی اور ماری پور روڈ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے آصف اسکوائر اور اسٹیل ٹاون میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔