اسلام آباد (جیوڈیسک) سوئس حکام کو دوسرا خط لکھنے پر سپریم کورٹ میں صدر، سابق وزیراعظم، سابق وزیر قانون اور سابق سیکریٹری قانون کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اسلام آباد درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوئس حکام کو دوسرا خط بدنیتی کی بنیاد پر لکھا گیا۔
صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سابق سیکریٹری قانون یاسیمن عباسی نے خط لکھ کر آئین کا مذاق اڑایا اور عدالت کی توہین کی۔ درخواست میں ان افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل دو سو چار کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔