آئی ایم ایف پاکستان کو 5 ارب ڈالر قرض دینے پر رضامند

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے قرضوں سے جان چھڑانے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ حکومت اور مالیاتی ادارے میں معاملات طے پاگئے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض کے حصول پر دو روز میں معاملات طے پا جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے بھی مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔

حکومت نے ٹیکس اہداف اور توانائی کے شعبوں میں آئی ایم ایف کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے ذریعے نئے مالی سال کے دوران 2475 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا جائے گا۔

جبکہ سبسڈی میں بھی مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔ بجلی کے شعبے میں بقایا جات کی وصولی میں بہتری اور لائن لاسز کو بھی کم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف ٹیم کے سربراہ جیفری فرینک اور ان کا وفد حکومتی یقینی دہانیوں سے مطمئن ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کل تک پاکستان میں قیام کرے گی۔