اضلاع کی خبریں 30.6.2013

طارق جاوید ملک، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت اورمیڈم صالحہ سعید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی زیر نگرانی ڈاکٹر شوکت محمود گوندل سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول
گوجرانوالہ (جی پی آئی) طارق جاوید ملک، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت اورمیڈم صالحہ سعید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی زیر نگرانی ڈاکٹر شوکت محمود گوندل سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول گوجرانوالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول ہملٹن روڈ، کمشنر روڈ، حافظ آباد اور سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سے مہنگے داموں دودھ، قصاب، پھل اور کریانہ فروخت کرنیوالے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالے دکانداروںمحمد رفیق، توقیر احمد، محمد افضل، محمد آصف، محمداجمل، ابوسفیان، تنویر اور ذیشان حیدر کو موقع پر30,000ہزارجرمانہ کیا۔اس موقع پر سپیشل مجسٹریٹ نے دکانداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ریٹس لسٹیں اپنی دکانوں کے سامنے آویزاں کریں جہاں سے آنیوالے گاہک کو واضح طور پر نظر آ سکے۔ خلاف ورزی کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ بلڈنگ سب ڈویژن کے سب انجینئر میاں ظفر محمود کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز گوجرانوالہ تعینات کردیاگیا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)گوجرانوالہ بلڈنگ سب ڈویژن کے سب انجینئر میاں ظفر محمود کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگز گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ معراج الاسلام ملک دیگر افسران اور سٹاف نے انہیں ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کی دعا کی ہے۔ اس خوشی میں گذشتہ روز میاں ظفر نے آفس کے تمام ملازمین کو مٹھائی کھلائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگذشتہ روز 1046 گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگذشتہ روز 1046 گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ 3 لاکھ53 ہزار250 روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے کہاہے کہ ٹریفک حادثات میں کمی کے لئے ون ویلنگ کی روک تھام ضروری ہے’ والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب پر لازم ہے ‘ قوانین کی خلا ف ورزی کرنے پر ٹریفک عملہ کو کاروائی کا حکم دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنزکو شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آنے اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے سختی سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ وارڈنز دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال سے گریز کریں اور کسی شہری کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔کسی شکایت کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم کے افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ان کی موجودہ پوزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں:طارق جاوید ملک
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ڈی سی او گوجرانوالہ طارق جاوید ملک نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ان کی موجودہ پوزیشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ڈی او سی وسیم عباس’ ڈی ایم او میڈم سمیرا ظہیر ‘ ڈی او بلڈنگز معراج السلام ‘ ای ڈی او ایجو کیشن طاہر کاشف کے علاوہ تمام ڈی ای اوز ‘ اے ای اوز و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی او طارق جاوید ملک نے کہاکہ تمام افسران و اساتذہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اورسکولوں کی چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں اوراس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی و غفلت کا مظاہرہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروایی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ڈی ایم او میڈم سمیرا ظہیر نے محکمہ تعلیم کی گذشتہ ماہ کی کارکر دگی پرتفیصلی بریفنگ دی ڈی سی اونے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ وقت سے پہلے بند ہونے والے سکو لوں کے خلاف سختی سے نوٹس لیں اور اس ضمن میں سکول کے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں آئندہ جمعہ دوبارہ اجلا س رکھیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے انہوںنے ای ڈی او ایجوکیشن کو مزید ہدایت کی کہ وہ اساتذہ کی پروموشن کے کیسز بھی جلد نمٹائیں ڈی ایم او میڈم سمیرا ظہیر نے بتایاکہ گذشتہ ماہ 200 سے زائد اساتذہ نے بغیر اطلاع و درخواست منظو ر کروائے چھٹی کی جس پر ڈی سی او نے بر ہمی کااظہار کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن نے تمام اے ای او ز کو ہدایت کی کہ تمام پرائیویٹ و سرکاری پرائمری سکولز یکم تا 4 جولائی کھولے جائیں گے وہ گائوں میں اعلان کروائیں کہ تمام طلباء سکول میں حاضر ہوں کو ئی طالبعلم اور ٹیچر سکول کھلنے کے بعد کسی صورت بھی چھٹی نہ کرے اور باقاعدہ سکولوں کی چیکنگ ہو گی اساتذہ کی حاضری بھی دیکھی جائے گی اگر کو ئی ٹیچر بغیر اطلاع سکول سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سخت انضباطی کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاپولیشن ویلفیئر گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ”کم عمری کی شادی کے اثرات”کے عنوان سے مقابلہ پوسٹر ڈیزائننگ منعقد ہو ئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی 2013 ء کے سلسلہ میں ” کم عمری کی شادی کے اثرات ” کے عنوان سے مقابلہ مضمون نو یسی ( اردو ) اورمقابلہ پوسٹر ڈیزائننگ منعقد ہو ئے جس میں گوجر انوالہ ریجن کے اضلاع سیالکوٹ گجرات’ حافظ آباد’ نارووال ‘ منڈی بہائوالدین اور گوجر انوالہ کے میٹرک میں سیکنڈ ڈویژن 18 تا21 سال کے لڑکے او رلڑ کیاں شریک ہوئیں اس موقع پر منعقد ہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر گوجر انوالہ محمد شعیب نے مقابلے کے اغراض و مقاصد اور عالمی یوم آبادی کے حوالے سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کامقصد عوام الناس میں کم عمری کی شادی کے اثرات کے بارے میں شعوروآگہی پیدا کرنا ہے انہوںنے مزیدکہا کہ کم عمری کی شادی سے معاشی’ سماجی جسمانی اور نفسیاتی اثرات مرتب ہو تے ہیںجو نسلوں کو متاثر کرتے ہیں مقابلوں میںچیئرمین کے فرائض ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد حلیم خاںنے انجام دیئے جبکہ ججز میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر طاہر چودھری’ اسسٹنٹ پروفسیر اردو محترمہ مسرت چیمہ’ حافظہ سیماں لیکچرار گورنمنٹ پوسٹ گری جوایٹ کالج برائے خواتین او ر ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر محمد شعیب شامل تھے مضمو ن نویسی اور پوسٹر ڈیزائننگ کیلئے بالترتیب ایک اور دو دوگھنٹے کاوقت مختص کیاگیا مقابلوں کے شرکاء نے بڑی لگن’ انہماک اور جذبہ سے مقررہ وقت میں حصہ لیا ججز کے فیصلہ کے مطابق مضمون نویسی میں فاطمہ زبیر’ امبر حمزہ اور سعدیہ منیر نے بالترتیب اول دوم اورسوم انعامات حاصل کئے جبکہ پوسٹر ڈیزائننگ میں وقاص احمد’ شازیہ ارم اور گل حنا نے بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نبمبر پر رہے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو عالمی یوم آبادی 2013 کے موقع پر نقد انعامات دیئے جائیںگے جبکہ دونوں مقابوں میں اول انعام حاصل کرنے والے صوبائی سطح پر ہونے والے مقابوں میں حصہ لیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدمت انسانیت درخشندہ اسلامی روایت ہے :محمد سلیم
گوجرانوالہ (جی پی آئی)بریگیڈئر (ر) محمد سلیم نے کہا ہے کہ خدمت انسانیت درخشندہ اسلامی روایت ہے اور خدا کی خوشنو دی کے حصول کابہترین ذریعہ ہے غریب بے سہارا اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ادارے اور افراد ہماری خصوصی توجہ اورتعاون کے مستحق ہیں انجمن ادریسیہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنی مثال آپ ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے انجمن ادریسیہ کے زیراہتمام ادریسیہ میڈ یکل کمپلیکس بمقام عالم چوک بائی پا س میں منعقدہ 31 ویں کنو نشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ صدر انجمن ادریسیہ حاجی طلعت سعید’ سینئر ممبر انجمن ڈاکٹر مشتاق حسین صابر’ جنرل سیکرٹری محمد سلیم شہزاد’ فنانس سیکرٹری محمد یونس چغتائی’ سینئر نائب صدر ڈاکٹر نعیم بھٹی ‘نائب صدور محمد منیر جنجوعہ’ رفاقت علی’ زاہد جاوید بھٹی’ محمد سعید منہاس ‘ محمد فیاض چوہان’ محمد سعید گوندل’ حاجی اقبال کھوکھر ‘حاجی عبدالغنی منہاس محمد قاسم حمید’ بریگیڈئر ساجدوڑائچ’ خالد رشید کے علاوہ دیگر اراکین و ممبران نے بڑی تعداد میں کنونشن میں شر کت کی۔ بریگیڈیر (ر) محمد سلیم نے کہا کہ محض خدا اوراس کے رسولۖ کی رضا اور خوشنو دی کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والوں کو ہماری انفرادی اور اجتماعی ستائش کی ہی نہیں بلکہ عملی مددکی بھی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے میرا تعاون اور مددکاسلسلہ جاری رہے گا قبل ازیں صدر انجمن ادریسیہ حاجی طلعت سعیدنے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ انجمن ادریسیہ گوجر انوالہ کی بنیاد 10 جون 1982 کو شہرکے چند درد دل رکھنے والے حضرات نے رکھی اور خدا کے فضل و کرم سے ہمارے معاشرہ میں دوسروںکی مدد اورخدمت کا جذبہ رکھنے والوںکی کو ئی کمی نہیں یہی وجہ ہے کہ انجمن ادریسیہ نے شبانہ روز کاوشوں اور فلاحی کاموں کی بدولت معاشرہ میں بہت جلد بلند اور نمایاں مقام حاصل کیا او رآج یہ ننھا پودا تناوردرخت کی شکل اختیا ر کرچکاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردو نوش کے معیار اور فراہمی کو یقینی بنایا جائے:طارق جاوید ملک
گوجرانوالہ (جی پی آئی) ڈی سی او گوجر انوالہ طارق جاوید ملک نے کہا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردو نوش کے معیار اور فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ بات انہو ں نے سستا ماڈل بازار پیپلز کالونی کا آج اچانک دورہ کرتے ہو ئے کہی۔ مینجر سستار بازار محسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سستا ماڈل بازار کے اچانک دورہ کے دوران ڈی سی او نے سبزی پھلوں گوشت اور دالوں و دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز چیک کئے ان سٹالز پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر برہمی کا ا ظہار کیا۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اگرآئندہ سٹالز پر ضلعی حکومت کی منظور کرہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ کی گئیں تو مینجر اور سٹالز کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ انہو ںنے مینجر سستا بازار کو ہدایت کی کہ خراب واٹر کو لر کی فوری طور پر مرمت کرائی جائے تاکہ سستا بازار میں خرید و فروخت کرنے کے لئے آنے والوں کو ٹھندے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی او نے پلے لائن بھی چیک کی جہاںپر صفائی نہ تھی او ر گھا س بھی بڑی ہو ئی تھی انہو ںنے گھاس کٹوانے اور صفائی ستھرائی کرانے کی مینجر کو ہدایت کی۔ ڈی سی او نے ڈی او لائیو سٹاک کو سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیا د پر سستا ماڈل بازار میں اعلی معیار کا گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کو جیل بھجو ایا جائے۔ مختلف سٹالز کی چیکنگ کے دوران کچھ سٹالز خالی ہونے پر ڈی سی او نے کہا کہ شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعے دوکانداروں کو سٹالز دیئے جائیں ۔انہوں نے مینجر کو سستا ماڈل بازار کی صفائی ستھرائی اور چیزوں کے اعلی معیار پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بازار میں سیکورٹی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے:ناہید نعیم رانا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ناہید نعیم رانا نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ حکمرانوں کے بیرون ملک بینک بیلنس یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان سے کوئی سروکار نہیں، اگر یہی پیسہ پاکستان لایا جائے تو کسی غریب آدمی پر ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایسے سیاستدانوں کو ناصرف ملک بدر کرنا چاہیے بلکہ ان سے ایک ایک پائی کا حساب بھی لینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے سابقہ ادوار میں ریکارڈ کرپشن کی گئی اور حالیہ دھاندلی زدہ انتخابات میں بھی کامیاب ن لیگ کو عوام سے کوئی مطلب نہیں۔ اگر انہیں غریب عوام کی فکر ہوتی تو اپنے پہلے بجٹ میں ہی عوام کو ریلیف فراہم کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ناصرف بجلی کا مسئلہ حل کرے گی بلکہ تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔ ان شاء اللہ تحریک انصاف ملک میں انصاف عام اور کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے:بلال قدرت بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ بلال قدرت بٹ ‘ ضلعی نائب امراء صدیق احسن بٹ ،عبدالستار شاکرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ۔ پارلیمنٹ عدلیہ کے فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے جی ایس ٹی میں اضافے کی منظوری نہ دے۔ نوازشریف خود کو سرمایہ داروں اور تاجروں کا نمائندہ ثابت کرنے کی بجائے 18کروڑ عوام کی نمائندگی کریں اور فاقوں کے مارے عوام کے پیٹ پر پتھر باندھنے کا مطالبہ کرنے کی بجائے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیں تو قوم خود بخود اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے غریب ملک کے لیے آٹھ وزراء ہی کافی ہیں۔ جہازی سائز کابینہ بنانے پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے یہی رقم عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کی جائے ۔ سابقہ حکومت نے عوام دشمن فیصلوں سے” مقبولیت ”کی جن بلندیوں کو پانچ سال میں چھوا ہے نوازشریف وہ فاصلہ مہینوں میں طے نہ کریں ۔ حکمران جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کی طرف سے عوام کو دیئے گئے ریلیف پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ سے انتہائی عجلت میں عوام کش بجٹ کی منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ جی ایس ٹی میں کیے گئے اضافے کو آئینی تحفظ دیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دن رات عوام کی خدمت کے دعوے کرنے والی حکومت نے اقتدار ملتے ہی عوام کا خون نچوڑنا شروع کر دیا :ایس اے حمید
گوجرانوالہ(جی پی آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما ایس اے حمید نے پٹرولیم مصنوعات میںہونے والے اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن رات عوام کی خدمت کے دعوے کرنے والی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کا خون نچوڑنا شروع کر دیا ہے ٹیکسز ، جی ایس ٹی ، سی این جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی خوشخبری سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام سنبھلنے بھی نہ پائی تھی کہ پٹرول بم کا تحفہ دیکر عوام کی زندگی مزید اجیرن کرنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت پر دن رات تنقید اور عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ حاصل کرنے والی ن لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام کش ایجنڈے پر عمل شروع کر کے لوگوں کومہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف نے پرویزمشرف کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرکے آئین توڑنے کا دروازہ بند کردیا ہے:عبدالقیوم بھٹی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) جدہ کے صدر اور یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما عبدالقیوم بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑ نے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرکے پاکستان میں آئین توڑنے کا دروازہ بند کردیا ہے گزشتہ روز مقامی صحافیوں کے اعزاز میں فارم ہائوس پہ ظہر انہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جمہوریت کے استحکام کی علامت بن چکے ہیں اور اب کوئی منتخب وزیراعظم کو ہٹانے کا سوچ بھی نہیں سکے گا عبدالقیوم بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جس طرح عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے بلدیاتی انتخابات میں بھی فتح حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو میرٹ پر ٹکٹیوں ملیں گی میاں نواز شریف کارکنوں کو ان کا حق دیں گے صرف مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو کارکنوں کو عزت دے رہی ہے اور کارکن ہمارا قومی اثاثہ ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجٹ میں امیروں پر ٹیکس کا نفاذ حکومت کا کارنامہ ہے ، شاہنوازمغل
گوجرانوالہ(جی پی آئی)آئی پی پیز کو 322 ارب روپے کی ادائیگی سے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی اور عنقریب پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے کر آئیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا میاں نوازشریف کا خواب پورا ہوگا، ان خیالات کااظہار شاہنواز مغل نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے صرف میاں نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں، بجٹ میں امیروں پر ٹیکس کا نفاذ حکومت کا کارنامہ ہے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا، آئی پی پیز کو 322 ارب روپے کی ادائیگی سے اندھیروں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ اُنھوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ملنے والا عوامی مینڈیٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میاں برادران سے محبت کرتے ہیں، اس موقع پر عباس اشفاق مغل و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدت پسندی کے رویوں کی نفی سے رواداری اور سماجی ہم آہنگی مضبوط ہوتی ہے اور جو پائیدار امن کا راستہ ہے:جمشید سلطان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) ریاض محمود سابق ممبر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ نے چناب سول سوسائٹی نیٹ ورک گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقدہ ڈائیلاگ فورم ”امن اور سماجی ہم آہنگی ، گوجرانوالہ کے پس منظر میں” کے دوران جمشید سلطان پروگرام سپیشلسٹ ، ایاز گل پروگرام آفیسر، سعدیہ نواز چیمہ، پروگرام آفیسر ایس پی او لاہور،راشد بشیر چٹھہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، میاں زاہد ممتاز، محمد اسرائیل، ناصر گھمن،محمد اقبال مغل، عالیہ ملک، عالیہ کرن، ثمینہ عرفان، رشید خاں،طیب شہزاد مغل اور دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے رویوں کی نفی سے رواداری اور سماجی ہم آہنگی مضبوط ہوتی ہے اور جو پائیدار امن کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا ہمیں نوجوان نسل پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کی امن کے حوالے سے نظریاتی تربیت کرنا ہو گی تاکہ ہماری نوجوان نسل امن کی پیامبر ثابت ہو۔ان کے شعور کی پختگی سے ہم بہتر مستقبل کی امید رکھ سکتے ہیں۔جب کہ دلوں کے اندھیرے ختم کرکے اعلیٰ ظرفی کی روشنی سے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ڈائیلاگ فورم کے انعقاد اور مکالمے سے ہمیں معاشرے کو برادشت، آمن و آشتی اور عدم تشدد کا ماحول دینا ہوگا۔آئین کی پاسداری قوموں کی ترقی کی معراج ہے۔ گھیراؤ جلاؤبزلانہ کارروائیاں ہیں اور جو ذہنی پستی کی نشانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسائل کے حل میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھنے ہوئے کمیونٹی کی سطح پر بات کرنا ہوگی۔ ایک دوسرے کو رواداری کی مثال قائم کرتے ہوئے برداشت کرنا ہو گا۔ لسانی جھگڑوں کی بجائے ہمیں بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقلیتوں کو برابر کے شہری سمجھتے ہوئے ان کے حقوق دینے چاہئے۔اس بارے مذہبی راہنماؤ کو بھی اپنالازمی کردار ادا کرنا چاہئے۔ بلکہ حکومت خود مذہبی راہنماؤں کے لئے ہدایات جاری کرے کہ ایک متعینہ مدت کے دوران اپنے واعظ، تبلیغ اورخطبہ میں مذہبی حوالوں سے سماجی مسائل کے حل کے لئے بات کریں۔ انہوں نے کہا یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مذہبی تنازعوں کے آڑ لے کر بھی امن کو سبوتاژ کرتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کو متاثر کیا جاتا ہے۔جس لئے صبر وتحمل، بردباری، عدم تشدد، برادشت اور نرم رویہ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اﷲ کا خاص کرم ہے کہ گوجرانوالہ کے باشعور لوگ اس طرح کی سازشوں کا ناکام بنا کر اپنے شہر میں امن اور سماجی آہنگی کی مثال قائم رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں:میاں احسان احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی) صدر واپڈا ٹائون ہائوسنگ سوسائٹی میاں احسان احمد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں، صاحب ثروت افراد کو چاہئے کہ ان کی تقلید کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی دل کھول کر امداد کریں وہ خورشید عالم ہاشمی ہسپتال میں فری گائنی و میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما محمد سلیم بٹ نے کہا کہ صدقہ خیرات کرنے والے لوگوں کی خدا غیب سے مدد کرتا ہے اور ان کے رزق کو کشادہ کرتا ہے، تقریب سے جاوید اقبال، خالد احمد شیخ، اسد اقبال، حاجی عبدالقدوس ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کیمپ کے دوران مریضوں کا مفت علاج اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کو اس وقت حکومت ملی جب ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے:عامر یعقوب وڑائچ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما عامر یعقوب وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس وقت حکومت ملی جب ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے ملک کو آگے لیکر جانے کا تہیہ کر رکھا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کے مفاد کی خاطر تمام اقدامات اٹھائے گی تاکہ عوام خوشحال ہوں، ملک ترقی طرف گامزن ہو اور عالمی برادری میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس مل سکے، وہ گوندلانوالہ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس سے ناصر جبار چٹھہ، مرزا خلیل جرال، محمد افضل و دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہی ایسی قیادت موجود ہے جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے:خالد پرویز ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈارنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا ہے میاں نواز شریف کی حکومت نے توانانی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، سابق حکومتوں نے ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی بھی کام نہیں کیا۔ وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ سابق دور میں جو گند پھیلایا گیا ہے اس کو صاف کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے ضرور نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں میاں نواز شریف کی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لے رہی ہیں جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا گھنائونا کارنامہ ہے:خواجہ وقار حسن
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) خواجہ وقار حسن نے کہاہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا گھنائونا کارنامہ ہے، ملک میں سب کچھ ہے سوائے ایک محب وطن لیڈر شپ کے، عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے، حکومت من مانے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عوام کی خواہشات کا گلہ گھوٹنے کیلئے خود کو تیار کرچکی ہے، حکمران ہمیں اغیار کی غلامی میں دے کر خود ملک چھوڑ کر فرار ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عام آدمی کیلئے ریلیف کا نام خواب بن چکا ہے، حکومت نے پٹرول بم گراکرغریب آدمی کی رہی سہی کمر بھی توڑ کر رکھ دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی ادارے حکومت کے پاس عوام کی امانت ہیں،قوم کو نجکاری کے معاملات میں غیر معمولی شفافیت نظر آئے گی:خرم دستگیر
گوجرانوالہ(جی پی آئی) وزیرمملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان ن کہا ہے کہ قومی ادارے حکومت کے پاس عوام کی امانت ہیں،قوم کو نجکاری کے معاملات میں غیر معمولی شفافیت نظر آئے گی ۔ توانائی بحران کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ قومی اداروں کا500 سے زائد کا خسارہ ہے خیالات کا اظہار انہوں نے ق لیگ ضلع و سٹی کے عہدے داروں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کی کونسل کے فیصلوں کا انتظار کیا جا رہا ہے، پی آئی اے ،سٹیل مل اور پیپکو سالانہ اربوں روپے خسارے کا باعث بن رہے ہیں،اس لئے انہیں نجی تحویل میں دیا جاسکتا ہے لیکن ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے وفاقی حکومت ریلوے کے انتظامی معاملات میں بہتری لاکر ریلوے کے ادارے کو اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا کرے گی تاکہ عام آدمی کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں وزارت نجکاری قومی اداروں کی نجکاری کے معاملات میں اپنا کردار دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ ادا کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی سچی نیت والی قیادت نے پچھلے پانچ سال میں تمام عوامی مطالبے پورے کر دیئے ہیں اور اگلے پانچ سال میں پنجاب حکومت کے تعاون سے گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام کے علاوہ سرکاری سکولوں میں تعلیم اور ہسپتالوں میں صحت کی مزید بہتر سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی گنجائش 900بستر تک کرنے کے علاوہ 1000بستر کا نیا ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا اس موقع پر ق لیگ کے جائنٹ سیکرٹری پنجاب و سابق صوبائی ممبروزیر اعلیٰ ٹاسک فورس میاںعمر بشیر، خواجہ ناصر محمود، محمد اقبال ملک، شفیق احمد ناگی، امیر حمزہ بٹ، ایم طاہر ضیاء ، سیٹھ محمد افضل، حکیم غلام حسین گوندل ، چوہدری مشتاق احمد ، چوہدری نصیر ہمایوں، یعقوب انصاری، منور عاصم ، جہانزیب ذکریا، ابراراحمد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر خواجہ ایوب الیاس، عامر یعقوب وڑائچ، خالد سعیدلون، نعیم یونس بٹ، ناصر ندیم چیمہ، سمیت دیگر لیگی کارکن بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی سفارت خانے نے خیبرپختونخواہ کی دو شخصیات کو انسداد دہشت گردی کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا
اسلام آباد(جی پی آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے آئی ایس آئی پشاور کے سابق سربراہ بریگیڈیئر اسد منیر اور خیبر پختونخواہ کے سابق آئی جی پولیس فیاض احمد خان طورو کو انسداد دہشت گردی سیل میں کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔اسد منیر کو افغانستان اور فیاض طورو کو خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے امور سوپنے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں اعلیٰ افسران کو انسداد دہشت گردی کے متعلق کافی تجربہ ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انھیں یہ ذمہ داریاں سوپنی گئی ہیں۔ اسد منیر امریکن قونصلیٹ پشاور اور فیاض طورو امریکی سفارتحانہ اسلام آباد میں خدمات سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں امریکی سفارت خانے نے رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کی خدمات دہشت گردی کے اُمورمیں تجربہ ہونے پر حاصل کی گئی ہیں۔واضع رہے کہ ان عہدوں کے لئے امریکی سفارت خانے نے اشتہار جاری کیا تھا جس پرسابق آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ میاں مسعود شاہ ،سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ رستم شاہ مہمند، بریگیڈیئر (ر)محمود شاہ اور میجر(ر) عامرخان کی جانب سے بھی درخواستیں دی گئیں تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایٹمی طاقت پاکستان کو یرغمال بنانے میں نااہل حکمرانوں کا بڑا کردار ہے:امین شہیدی
لاہور (جی پی آئی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے پشاور بڈھ میر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں ایٹمی طاقت پاکستان کو یرغمال بنانے میں نااہل حکمرانوں کا بڑا کردار ہے۔ دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی جس کا نتیجہ محب وطن پر امن عوام بھگت رہی ہے.علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نہ عوام محفوظ ہیں نہ سیکورٹی ادارے ایسے حالات میں سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی غمازی ہے کہ یا توان میں اہلیت نہیں یا ان کے تانے بانے انہی شرپسندوں سے ملتے ہیں ۔ دہشت گرد مذاکرات کے قطعاً مستحق نہیں ۔ ہمارے شہداء جس میں سیکورٹی فورسز، بچے ، خواتین عام شہری شامل ہیں ان کے قاتلوں کے خلاف وہی کاروائی کی جائے جس کا طریقہ کار اسلام اور آئین پاکستان میں درج ہے۔ اس المناک سانحے پر دلی افسوس کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ حکمرانوں کو جگانے کیلئے آخر اور کتنی لاشیں درکار ہیں۔ پاکستان کا ہر شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ تصورکرتے ہیں۔ آئے دن دھماکے دہشت گردی کے واقعات اور اس کے ردعمل میں ظالموں کے خلاف صف آراء ہونے کی بجائے اُن کو مذاکرات کی باشن دے کر اور دہشت گردوں کی معاونت کررہے ہیں۔ ملک کی درجنوں ایجنسیاں اور ان کے ہزاروں اہلکاروں کا دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہونا کسی المیہ سے کم نہیں۔ ان اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف فوری کاروائی کیجائے کیونکہ ایسے غداروں کے بغیر دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہوتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے پاکستا ن میں جمہوریت مضبوط ہوچکی ہے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے پاکستا ن میں جمہوریت مضبوط ہوچکی ہے، پرامن انتقال اقتدار ملک میں سیاسی پختگی کا ثبوت ہے۔ پرامن انتقال اقتدار سے پاکستان میں جمہوری اقدار مزید مضبوط ہونگی۔جمہوری انتقال اقتدار کا سہرا تمام سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ اور عوام کے سر ہے۔ عوام نے دہشت گردوں اور جمہوریت مخالف عناصر کی دھمکیوں کے باوجود انتخابات میں حصہ لیا۔ عوام نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ عوام کے جمہوریت پسند رویئے کی وجہ سے ہی آمریت ملک میں جڑیں نہیں پکڑ سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی کمزوریوںپر نگاہ اور اصلاح کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ڈاکٹر رخسانہ جبین
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت صوبہ جات کا دو روزہ مرکزی سہ ماہی اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے کہاکہ اپنی کمزوریوں پر نگاہ اور اصلاح کا عمل جاری رہنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بتدریج انقلاب لانے کے لئے ہمارا سفر جاری رہے گا ۔ نصب العین پر یقین اور اعتماد ہو تو بڑی سے بڑی مشکلات بھی راستہ نہیں روک سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ حق کے راستے کے مسافروں کو کسی ستائش کی پرواہ نہیں ہو تی انکی کامیابی ہی یہ ہے کہ وہ حق پر چلیں اور دوسروں کو بھی حق کی دعوت دیں۔اس راہ میںحسن نیت،حسن عمل ،استقامت اور یقین ہمارا سرمایہ ہے۔ رخسانہ جبین نے کہا کہ باہمی تعلقات اور معاملات کی خرابی دین و دنیا میں نقصان کا باعث ہے اجلاس میں جماعت اسلامی کی خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں ناظمات صوبہ نے الیکشن٢٠١٣ میںکیئے گئے کاموں جائزہ رکھتے ہوئے پیش آنے والے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت کے پہلے 100 دنوں میں ہی پاکستان درست سمت پر چل پڑیگا ۔ مدیحہ رانا
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی و چیف آرگنائزر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شعبہ خواتین مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کیحکومت کے پہلے 100 دنوں میں پاکستان درست سمت پر چل پڑے گا۔ مسلم لیگ (ن)کی مثبت اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کرے گا اور بیرونی سرمایہ کار ایک مرتبہ پھر پاکستان کا رخ کریں گے جس سے ملک کی معیشت بہتر سے بہتر ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا بڑا ٹارگٹ بجلی کے بحران پر قابو پانا ہے تاکہ انڈسٹریز کی بہتری کے ساتھ ساتھ روز گار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں اور بیروی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہوزیر اعظم محمد نواز شریف انتہائی سنجیدہ اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ پہلے بھی دوبار پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں وہ اب بھی ملک و قوم کو معاشی’ اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کے علاوہ دیگر مہنگائی اور دہشت گردی سے نجا ت دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کی طرح عوام کو طفل تسلیاں اور لولی پاپ نہیں دیں گے بلکہ عملی خدمت کو اشعار بنائیں گے ۔ اپوزیشن تھوڑا صبر سے کام لے وفاق اور پنجاب میں پیش کئے جانیوالے بجٹ کے ثمرات آنیوالے دنوں میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ مدیحہ رانانے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا اور عوام کے ٹیکسوں کا پیشہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف وعدے نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ملک کو ایک بار پھر ترقی کی طرف گامزن کرینگے اور ملک ایک بار پھر ایشین ٹائیگر بنے گا اور پاکستان کو اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام ایک بار پھر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی میں ترقی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو اولیت دی ہے:قاضی احمد سعید
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو اولیت دی ہے عوامی مفاد کے خلاف حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خطے کے ممالک سے دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا تھا افغانستان میں امن کا واحد راستہ مفاہمتی عمل ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت افغانستان میں امن و استحکام کی پرزور حامی ہے وہ جنگ زدہ افغانستان میں مستحکم اور طویل المیعاد امن کے قیام کی ہر کوشش کی حمایت جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی کی حکومت نے علاقائی امن اور سیکورٹی کو اپنی سماجی اقتصادی مفاد میں اولیت دی ہے۔ پیپلز پارٹی ہر اس کوشش کی حمایت جاری رکھے گی جس سے افغانستان اور خطے میں امن کے قیام استحکام اور ترقی آئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت تعمیری سوچ رکھتی ہے۔ وہ مذاکرات کو ہی افغانستان میں دیرپا امن کا ضامن سمجھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نااہل قیادت، کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے عوام مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری، بھوک و افلاس کاشکار ہیں:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک و ملت کے لیے قابل فخر اثاثہ ہیں ۔ پاکستان کے معاشی بحرانوں کے موقع پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے جوہری کردار ادا کیا ۔ ملک کے اندر بے پناہ وسائل ہیں لیکن نااہل قیادت ،کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے عوام مہنگائی، بدامنی ، بے روزگاری ، بھوک و افلاس کاشکار ہیں۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی بااعتماد ، اہل اور دیانتدار قیادت کے ذریعے ہی آئے گی۔ 2013 ء کے انتخابات اور نتائج نے عوام میں از سر نو مایوسی کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں برطانیہ ، اسپین ، سوئٹررلینڈ ، ناروے اور آسٹریلیا سے آئے ہوئے مندوبین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام خدمت خلق کا ملک گیر منظم ادارہ الخدمت ، تعلیم صحت ، سماوی آفات ، بیوگان ، یتیم بچوں کی مدد اور جیلوں میں قیدیوں کی بہبود اور فنی تعلیم کے میدان میں لاکھوں پاکستانی مرد و خواتین ، طلبہ اور نوجوانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ ملک بھر اور بیرون ملک پاکستانیوں کے وسائل کے خرچ کے لیے الخدمت بااعتماد ادارہ ہے ۔ جماعت اسلامی دینی محاذ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، باہمی احترام اور برداشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل دردِ مشترک اور قدرِ مشترک کے پیغام کے ساتھ از سر نو فعال ہورہی ہے ۔ تمام مسالک کے علما اور دینی جماعتیں ملک میں امن اور یکجہتی کی فضا کو یقینی بنائیں گی ۔ ملک میں دہشتگردی ، تخریب کاری کی بڑی وجہ بیرونی مداخلت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدالت عظمیٰ از خود نوٹس لے کر ان غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ بند کروائے :ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
لاہور(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سرکلر ڈیٹ اور فیول ایڈجسٹمنٹ ایک فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ چند مخصوص کمپنیوں اور افراد کو ناجائز اور غیر قانونی فائدے پہنچانے کے لیے عوام پر فیول ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ڈالا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران جن میں زیادہ تعداد اپوزیشن ممبران کی ہو ، پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو گزشتہ سالوں میں ادا کیے گئے 1000 بلین روپے کا مکمل آڈٹ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی جیبوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر جو رقم نکلوائی گئی ہے وہ اصل خرید کردہ فیول کی قیمتوں سے کم از کم تین گنا ہے عوام اس ایندھن پر بھی فیول ایڈجسٹمنٹ دے رہے ہیں جو سرے سے خریدا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ اب گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے ادا کی جانے والی 322 ارب روپے کی رقم بھی بالآخر عوام کی جیبوں سے ہی نکلوائی جائے گی ۔ انہو ں نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی کہ وہ از خود نوٹس لے کر ان غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ بند کروائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہونے کے باوجود سوا کلو سے کم وزن کی مرغی فروخت ہو رہی ہے :رانا عبدالستار
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہونے کے باوجود مارکیٹ میں سوا کلو سے کم وزن کی مرغی فروخت ہو رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناقص فیڈ کی وجہ سے مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری پھیلنے لگی ہے اس بیماری کی وجہ سے مرغی کا وزن ایک ہزار گرام سے زیادہ نہیں بڑھتا، ان بیماری مرغیوں کو بروکرز فارمرزسے آدھے داموں خرید کر مارکیٹوں میں فروخت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے بھی اقدامات ناکافی ہیں لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں 5 ہزار سے زائد برائلر سلاٹرنگ دکانیں ہیں ان کی چیکنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے پاس صرف 2 افراد پر مشتمل فیلڈ سٹاف موجود ہے جس سے شہر میں داخل ہونیوالی بیمار مرغیوں سمیت مارکیٹ میں فروخت ہونے والی مرغیاں بغیر فٹنس ٹیسٹ کے ذیبحہ کر دی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا اور ہر چیز قیمت بڑھ جائے گی۔جی ایس ٹی میں اضافہ کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ، غریب مزید غریب تر ہوگیا ہے ،اس کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے اور وہ بمشکل اپنی زندگی گزار رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے ہر شخص اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہا ہے ۔روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میںروز بروز اضافہ سے خودکشیوں، خودسوزیوں ،قتل ،ڈکیتیوں اور جرائم میں دن بدن اضافہ بڑھ رہا ہے۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے بجلی کے بل جو پہلے ہی عوام پر بوجھ بن چکے ہیں “فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز”کی بناء پرمزید بڑھ جائیں گے اور عوام کی رہی سہی قوت خرید بھی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر اپنا منافع ختم کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو فوراً واپس لیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہواور وہ سکون کا سانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق حکومت کے ملے مسائل پر قابو پانا شروع کر دیا ہے ۔۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر اے آڑ ڈی کسان کمیٹی پاکستان ملک احسان گنجیال نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو نے کے بعد پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے میاں نواز شریف ایک محب وطن لیڈر ہیں جو عوام کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں عوام ما یوس نہ ہو گذشتہ دور حکومت میں ملے مسائل پر قابو پانا شروع کر دیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے اندر خوشحالی کا دور آنے والے ہے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے قوم سے جو وعدے کیے وہ انشاء اللہ پورے ہو نگے ان خیالات کا اظہار پی پی 153 چونگی امر سدھو میںمسلم لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف ، محمد سلیم رضا ، ڈاکٹر گجراتی ،ڈاکٹر ارشد میو ،فریاد گجر،کے ہمراہ حلقہ کے دورے کے دوران مسلم لیگی کارکنوں تاجر برادری سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پرمسلم لیگی رہنماصدر انجمن تاجران بینک سٹاپ چونگی امرسدھو لاہور ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر اوروطن عزیزکے ساتھ غداری جیسے سنگین جرم کے مرتکب پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا اعلان میاں نواز شریف کی جرات کا ثبوت ہے۔آئین کی سرعام پامالی اورملکی سلامتی کا سودا کرنے والے قومی مجرم کوکسی صورت بھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دو بار آئین توڑنے والے کا ٹرائل آئینی تقاضا ہے۔قوم اسے عبرتناک انجام سے دوچار ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں جاری دہشت گردی کا حل فوجی آپریشن نہیں، مذاکرات کا دروازہ کھو لنا ہو گا:سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل فوجی آپریشن نہیں، مذاکرات کا دروازہ کھو لنا ہو گا، ڈرون حملے بند کرنا ہو نگے۔ پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔فاٹا کا مسئلہ حل ہونے تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کی محرومیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ڈرون حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی
بڑھ رہی ہے، لاپتہ افراد بھی ایک بہت بڑ مسئلہ ہے،متحارب گروپو ں کی بات سننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ دہشت گردی کا حل لاقانونیت میں بھی نہیں ہے، سیاستدانوں اور فوج کو مل کر ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دینا ہو گی۔ بڑھتی ہوئی غیر ملکی مداخلت نے بھی مسائل پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ بات دنیا پر واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر امن نہیں قائم ہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی حکو مت کی پا لیسوں میں کوئی فرق نہیں:میاں محمد آصف
لاہور(جی پی آئی) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت وتجارت میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ کی حکو مت کی پا لیسوں میں کوئی فرق نہیں’بھارت سے بجلی لینا قائداعظم کے افکار کی نفی ہے ‘حکو مت نے عوامی مسائل حل نہ کیے تو انکا حشر پیپلزپارٹی سے بھی برا ہو گا ‘پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضافے سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کو طوفان آئیگا۔ اتوار کے روز گر ین بلڈ نگ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد آصف نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت عام انتخابات سے پہلے 6ماہ میں بجلی کے بحران کو حل کر نے کی باتیں کرتے رہے مگر آج حکو متی وزیر تین سال میں بھی بجلی لوڈشیڈ نگ ختم ہونے کی باتیں کر رہے ہیں جس سے قوم کو انتہائی مایوسی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا شیر غر یب آدمی کو ”کھانے ”کی پالیسی پر کام کر رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں عوام میں مزید مہنگائی اوربے رو زگاری کے بم مارے جا ئینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی چند ہفتوں میں بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا نیا طوفان آئیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی کمزوریوں پر نگاہ اور اصلاح کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ ڈاکٹر رخسانہ جبین
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت صوبہ جات کا دو روزہ مرکزی سہ ماہی اجلاس منصورہ لاہور میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل ڈاکٹررخسانہ جبین نے کہاکہ اپنی کمزوریوں پر نگاہ اور اصلاح کا عمل جاری رہنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بتدریج انقلاب لانے کے لئے ہمارا سفر جاری رہے گا ۔ نصب العین پر یقین اور اعتماد ہو تو بڑی سے بڑی مشکلات بھی راستہ نہیں روک سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ حق کے راستے کے مسافروں کو کسی ستائش کی پرواہ نہیں ہو تی انکی کامیابی ہی یہ ہے کہ وہ حق پر چلیں اور دوسروں کو بھی حق کی دعوت دیں۔اس راہ میںحسن نیت،حسن عمل ،استقامت اور یقین ہمارا سرمایہ ہے۔ رخسانہ جبین نے کہا کہ باہمی تعلقات اور معاملات کی خرابی دین و دنیا میں نقصان کا باعث ہے اجلاس میں جماعت اسلامی کی خاتون ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے خصوصی شرکت کی اجلاس میںناظمات صوبہ نے الیکشن٢٠١٣ میںکیئے گئے کاموں جائزہ رکھتے ہوئے پیش آنے والے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں جاری دہشت گردی کا حل فوجی آپریشن نہیں، مذاکرات کا دروازہ کھو لنا ہو گا:پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل فوجی آپریشن نہیں، مذاکرات کا دروازہ کھو لنا ہو گا، ڈرون حملے بند کرنا ہو نگے۔ پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔فاٹا کا مسئلہ حل ہونے تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کی محرومیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ڈرون حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے، لاپتہ افراد بھی ایک بہت بڑ مسئلہ ہے،متحارب گروپو ں کی بات سننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ دہشت گردی کا حل لاقانونیت میں بھی نہیں ہے، سیاستدانوں اور فوج کو مل کر ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دینا ہو گی۔ بڑھتی ہوئی غیر ملکی
مداخلت نے بھی مسائل پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اپنے ملک میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ بات دنیا پر واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر امن نہیں قائم ہو سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی و صوبائی حکومت ماہ مقدس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام حکومتی دعوے ایک ایک کرکے ریت کی دیوار کی طرح زمین بوس ہورہے ہیں۔ ٹماٹر، پیاز، چاول اور گوشت کے نرخ بڑھ گئے ہیں10 کلو گندم کی قیمت 326 روپے ہوچکی ہے۔ 138 روپے میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت280روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سیجنرل سیلز ٹیکس میں اضافے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک معاشی اعتبار سے دن بدن کمزور ہورہا ہے۔ حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جن سے سرمایہ دار پاکستان کا رخ کریں،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور عوام کو آسودگی حاصل ہو۔پاکستان سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے بدولت مسائلستان بن چکا ہے۔70فیصد آبادی کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ملک کی کل آبادی کا تقریباً 40 فیصدحصہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماہ مبارک میں مہنگائی اور منافع خوری کو قابو کرنے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات نظرآتے ہیں نہ منافع خوروں سے نمٹنے کے لئے کوئی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔گنتی کے چند یوٹیلٹی
سٹورز لاکھوں کی آبادی کی ضروریات پوری نہیںکرسکتے۔معمولی قیمتیں کم کرکے یوٹیلٹی اسٹورپر مطلوبہ اشیاء کے ساتھ دوسری اشیاء بھی خریدنے کی شرط رکھ دی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت غریب عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ریلیف دینے کے لئے قیمتوں میں30فیصد تک کمی کا اعلان کرے۔پاکستان کے علاوہ دنیا کے ہر ملک میں اہم تہواروںاور مقدس ایام میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جاتے ہیں۔