نجم سیٹھی کی تقرری : وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری

Najam Sethi

Najam Sethi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ذرائع رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھیجے گئے۔

ناموں میں نجم سیٹھی کا نام ہی شامل نہیں تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی ہے،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ماجد خان، ممتاز حیدر رضوی اور مجاہد چشتی کے نام عدالت کو بھجوائے تھے۔