کراچی : بلدیہ اتحاد ٹان میں رینجرز کا آپریشن، متعدد افراد زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، دوسری طرف بلدیہ اتحاد ٹان میں رینجرز کا ٹاگٹڈ آپریشن جاری ہے، متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شہر قائد میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا،لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

بلدیہ ٹان نمبر دو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔مرنے والے کی شناخت محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب فائرنگ سے محمد جاوید خان جان کی بازی ہار گیا۔ اورنگی ٹان کے علاقے قصبہ کالونی میں کٹی پہاڑی کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت عمران کے نام سے کی گئی ہے۔مقتولین کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری طرف رینجرز نے بلدیہ اتحاد ٹان میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق آپریشن میں پندرہ سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمدو رفت پر پابندی لگا دی گئی اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔دوران آپریشن متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔