فیصل آباد : مشکوک شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزم فرار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں ناکے پر روکے جانے والے مشکوک شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڑ پر تھانہ پیپلز کالونی کے قریب ایک ناکے پر پولیس اہلکار موجود تھے جنہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک سمجھ کر روکا توا س نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار عرفان علی شدید زخمی ہو گیا۔

جسے فوری طور پر ہپستال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ جا ں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ھسپتال منتقل کر دی گی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے شہر کی ناکہ بندی کر دی گی۔