ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، بحرین وزیرخارجہ

Iran

Iran

بحرین (جیوڈیسک) کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہیں۔ ایران کے نئے صدر کو ان کی کامیابی پر مبارک دیتا ہوں۔

بحرین کے وزیرخارجہ نے یورپی یونین اور پی جی سی سی کے مشترکہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایران کے ساتھ تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ بحرین ایران کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کا خواہش مند ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کو درپیش سنگین چیلنجز میں سے ایک بین الاقوامی دہشت گردی بھی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں۔