لاہور : مسز سر تاج واجد کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) روٹری کلب انٹرنیشنل نے معروف سماجی شخصیت مسز سرتاج واجد علی کو پولیو کے خلاف انکی خدمات کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں روٹری انٹرنیشنل کے نومنتخب گورنر برائے پاکستان و افغانستان حاجی افتخار احمد نے مسز سرتاج واجد علی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا اور میڈل پہنایا۔

مسز سرتاج واجد علی گزشتہ سال سے روٹری انٹرنیشنل کے ساتھ وابستہ ہیں اور کلب کی چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ مسز سرتاج واجد علی کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور پولیو سمیت معاشرے کے دیگر مسائل کے خلاف وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔