کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ چھٹی کے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کے ای ایس سی کی روایتی بے حسی برقرار چھٹی کے روز بھی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہے گئی ہے۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے سے بجلی بند رہنے کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔
میراں ناکہ ،لی مارکیٹ، چاکیواڑہ، کمھارواڑہ، اولڈ سٹی ایرا یا سمیت شو مارکیٹ، کھارادر، رینچھولائن میں گزشتہ رات سے بجلی بند ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے دیگرعلاقوں ایف بی ایریا، یوپی موڑ، لیاقت آباد، ناگن سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔