فیصل آباد میں سی این جی اسٹیشنز 6 روز بعد 2 دن کیلئے کھل گئے

CNG

CNG

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع میں سی این جی اسٹیشنز چھ روز کی مسلسل بندش کے بعد دو روز کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فیصل آباد ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں سی این جی اسٹیشنز 25 جون کی صبح چھ بجے سے مسلسل بند تھے۔

جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ آج صبح سی این جی اسٹیشنز کو کھول دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز یکم جولائی کی صبح چھ بجے سے 3 جولائی کی صبح چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔