متحدہ ایکشن کمیٹی کوٹلی کی انرجی کانفرنس میں سینئر وزیر کے وقت پرنہ پہنچنے پر منصف داد بھڑک اٹھے

کوٹلی : متحدہ ایکشن کمیٹی کوٹلی کی انرجی کانفرنس میں سینئر وزیر کے وقت پرنہ پہنچنے پر منصف داد بھڑک اٹھے۔ چوہدری یاسین ان پڑھ گوار شخص، جسے وقت کی اہمیت کا اندازہ نہیں وہ قوم کو بجلی بحران سے کیسے نجات دلائے گا۔ مطلوب انقلابی سمیت شرکاء کانفرنس کے روکنے کے باوجود منصف داد بائیکاٹ کرکے چلے گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ ایکشن کمیٹی کوٹلی اور انجمن تاجراں کوٹلی کی جانب سے بجلی بحران جیسے سنگین اور قومی ایشو پر بلائی جانے والی انرجی کانفرنس میں اس وقت بد نظمی پیدا ہو گئی جب چوہدری یاسین کانفرنس کے مقررہ وقت 10 بجے کی بجائے 12بج جانے پر بھی نہ پہنچے۔

سینئر وزیر کے وقت مقررہ پر نہ پہنچنے اور انتظار کی غفت اٹھانے کے بعد سابق وزیر ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور چوہدری یاسین کے روائتی حریف میجر(ر) منصف داد بھڑک اٹھے اور منتظمین کو مائیک آن کرنے کو کہا جونہی مائیک آن کیا گیا تو منصف داد خان سینئر وزیر چوہدری یاسین پر برس پڑے۔

منصف داد نے کہا کہ چوہدری یاسین ان پڑھ اور گوار شخص ہیں انھیں وقت کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں اور جسے وقت کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں وہ قوم کو بجلی بحران سے کیسے نجات دلائے گا۔میجر(ر) منصف داد نے چوہدری یاسین کو خوب رگڑا لگایا مگر منتظمین انرجی کانفرنس کو قومی ایشو پر کانفرنس منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور احتجاجً واک آوٹ کرگئے۔

وزیر حکومت مطلوب انقلابی سمیت شرکاء کانفرنس میجر(ر)منصف داد نے کو روکنے کی بہت کوشش کی مگر سب بے سود رہا اور راجہ منصف داد کانفرنس سے بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔