وزیر صحت عامہ ریاست جموں و کشمیر سردار قمر زمان اور دیگر نے سات جولائی تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جا رہا ہے

کوٹلی : وزیر صحت عامہ ریاست جموں و کشمیر سردار قمر زمان، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر عبدالقدوس کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالشکور، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر فدا حسین بٹ کی زیر نگرانی یکم جولائی سے سات جولائی تک ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منایا جا رہا ہے۔

اس میں دو سال سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی، دوسال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بھی ٹی ٹی کے انجیکشن لگائے جائیں گے۔

اس ہفتہ کو کامیاب بنانے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹیموں کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں،لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں اور حاملہ خواتین کو گولیاں اور انجیکشن دیں گی،اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔