نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے لوگوں کو سیفٹی ڈرائیورنگ کے متعلق آگاہی دینے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ڈرائیور حضرات کتابچے بھی تقسیم کیے۔
سکھر میں روہڑی بائی پاس نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سیفٹی ڈرائیورنگ کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران سمیت دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے بعد ہائی وے پر آنے جانے والی گاڑیوں میں ڈرائیونگ سے متعلق کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔
انتظامیہ کا یہی کہنا تھا کہ اگر لوگ احتیاط سے ڈرائیورنگ کریں تو بڑے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔