وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ با رشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام اقدا مات مکمل کر لئے ہیں۔ محکمہ ایریگیشن کو وارننگ اور فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ بارشوں کی کوئی فگر نہیں ملی ہے۔ تاہم تمام بند مضبوط ہیں اور ہم نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے موجودہ بجٹ میں کوئی ڈاریکٹ ٹیکس نہیں لگایا۔ صرف سروسز پر ٹیکس لگایا ہے وہ بھی ان لوگوں پر جو ٹیکس دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گئی۔انہوں نے کہا کہ کوئی وفاق سے کوئی نہیں پوچھتا کے انہوں نے ٹیکس سولہ سے بڑھا کر سترہ فیصد کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے منگائی میں پہلے ہی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن شریک ہوئی جبکہ فیصل سبزواری نے تقریر بھی صرف فنانس بل میں شرکت نہیں کی بجٹ اور فنانس بل میں فرق ہوتا ہے۔