لاہور: مسز سرتاج واجد کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

Sartaj Wajid

Sartaj Wajid

روٹری کلب انٹرنیشنل نے معروف سماجی شخصیت مسز سرتاج واجد علی کو پولیو کے خلاف انکی خدمات کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے دیا۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں روٹری انٹرنیشنل کے نومنتخب گورنر برائے پاکستان و افغانستان حاجی افتخار احمد نے مسز سرتاج واجد علی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا اور میڈل پہنایا۔ مسز سرتاج واجد علی گزشتہ سال سے روٹری انٹرنیشنل کے ساتھ وابستہ ہیں اور کلب کی چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

مسز سرتاج واجد علی کا کہنا تھا کہ وہ اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور پولیو سمیت معاشرے کے دیگر مسائل کے خلاف وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی ۔