فلم پولیس گیری کے افتتاحی شو کے بجائے چیرٹی شو کیا جائے، سنجے دت

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کہتے ہیں کہ ان کی نئی فلم پولیس گیری کے افتتاحی شو پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے۔ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیرٹی شو کیا جائے۔

راہول اگروال کو جیل سے ایک خط لکھا۔ جس میں سنجے دت کہتے ہیں کہ بیرونِ ملک فلم کے پریمئیر پر پیسے ضائح نہ کئے جائیں بلکہ سیلاب زدگان کے لئے ممبئی میں ایک چیرٹی شو کیا جائے۔ جس کی فنڈنگ سے سیلاب زدگان کی امداد کی جائے۔

ٹی پی کہتے ہیں کہ ناصرف چیرٹی کی جائے گی بلکہ فلم پروڈیوسرز فلم کے پہلے شو کی کمائی میں سے بھی کچھ حصہ سیلاب زدگان کو دیں گے۔ اس چیرٹی شو میں سنجے دت کی بیوی مانیتا بھی شرکت کریں گی۔