ٹور ڈی فرانس سائیکل کا دوسرا مرحلہ، جان بیک لینٹ فاتح

France Cycle

France Cycle

پیرس (جیوڈیسک) بیلجئیم کے ( Jan Bakelants ) نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ سائیکل ریس ایونٹ کا دوسرا مرحلہ ایک سو چھپن کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں دنیا بھر کے سائیکل سواروں نے شاندار رائیڈنگ کے مظاہرے دکھائے۔

بسطیا سے شروع ہونے دوسرے مرحلے کی ریس میں بیلجئیم کے (Jan Bakelants ) نے سب پر اپنی برتری دکھائی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ آٹھ گھنٹے چالیس منٹ اور صفر تین سیکنڈ میں طے کیا۔ ایونٹ میں سلواکیہ کے (Peter Sagan) کی دوسری اور پولینڈ کے (Michal Kwiatkowski) کی تیسری پوزیشن رہی ایک سو پینتالیس اعشاریہ پانچ کلومیٹر فاصلے کا تیسرا مرحلہ (Ajaccio) سے (Calvi) تک آج ہو گا۔