ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک کی تقرریاں چیلنج

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک اور صدر نیشنل بنک کی تقرریاں چیلنج کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اسد نامی شخص نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سابقہ حکومت نے مالی بیضابطگیاں چھپانے اور قرضوں کی معافی کیلئے ان دونوں افراد کو ان عہدوں پر تعینات کیا۔

ان کی تقرریاں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرشفاف انداز میں کی گئیں۔ درخواست میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وسرا اور صدر نیشنل بنک آصف بروہی کی تقرریاں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔