ای او بی آئی ازخود نوٹس کیس کی سماعت ،ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ای او بی آئی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو ای او بی آئی اسکیم کی تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے ای او بی آئی میگا کرپشن کی 18 ٹرانزیکشن کی تحقیقات کا حکم دیا اور تحقیقاتی رپورٹ 10 دن میں مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔