وفاق کی سندھ کے 14 علمائے کرام کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

Security

Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ کو شیعہ اور سنی مکاتب فکرکے 14 علمائے کرام کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ان علما کی سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سخت کر دے۔

ان علمائے کرام میں علامہ عباس کمیلی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ حسن مسعود، شہریار حسن نقوی، مولانا عون نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، حسن زکریا، علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا رب نواز فاروقی، مولانا تاج محمد حنفی، ڈاکٹر فیاض، اکبر سعید اور مفتی محمد نعیم بنوری کے نام شامل ہیں۔